کراچی( اسٹاف رپورٹر) خاتون بیٹر بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پاکستان ویمنز کپ میں ڈائنا مائٹس کیلئے بلاسٹرز کے خلاف میچ میں ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر انہوں نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔