• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتوی شدہ نیشنل گیمز اب دسمبر میں کراچی میں کرانے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 35ویں قومی گیمز رواں سال 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا، بعض وجوہات کی بنیاد پر یہ گیمز یکم سے نو مئی تک ہونے تھے جسے ملتوی کردیا گیا تھا، پی او اے کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعے کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اورانہیں گیمز کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا، پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی ۔ سیکریٹری کھیل علیم لاشاری نے بریفنگ دی۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے باضابطہ اعلان کیا کہ کراچی 6 سے 13 دسمبر تک 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کو تربیت، طبی سہولیات، سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایک اہم پیشرفت کے طور پر وزیراعلیٰ نے نئے سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، حکومت سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے ۔ پی او اے کے صدر عارف سعید نے وزیراعلی کو نیشنل گیمز کے حوالے سے حکومت سندھ کے عزم کو سراہا۔

اسپورٹس سے مزید