ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور 150غیر معیاری مشروبات تلف کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان کے مختلف مقامات پر 8آئس فیکٹریوں کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 1لاکھ 30ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے، آئس بلاکس میں مردہ مکھیاں اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے، اس کے علاوہ کھیڑا چوک،گلگشت گول باغ ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے پر 40ہزار روپے، خانیوال روڈ پر واقع ہسپتال کی کینٹین کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے پر 15ہزارروپے، پرانا دنیا پور روڈ پر بیوریجز یونٹ کو جوس کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔