ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ خیر المدارس ملتان میں آج (اتوار کو) ملتان اور بہاول پور ڈویژن کے مدارس کےمرکزی فضلاکا کنونشن ہو گا، پروگرام میں ختمِ بخاری شریف کی تقریب ہوگی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور مفتی محمد تقی عثمانی خطاب کریں گے،مفتی محمد تقی عثمانی کی جانب سے فضلاء کو سندِ حدیث کی عمومی اجازت بھی دی جائے گی۔