فرانسیسی فٹبالر آج کل پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز کیوں؟

May 30, 2023

فرانسیسی فٹبالر کِلیان ایمباپے نے ایک بار پھر پاکستانیوں کی توجہ حاصل کرلی، فوٹو کولاج

معروف فرانسیسی فٹبالر کِلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈکپ کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اب کِلیان ایمباپے نے اپنے ایک ہمشکل کی وجہ سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میںفرانسیسی فٹبالرسے مشابہت رکھنے والا ایک پاکستانی شخص نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’ایمباپے پاکستان میں‘ لکھا گیا ہے۔


اس ویڈیو کو کچھ ہفتے پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا اور اب تک اسے 10 لاکھ سے زیادہ لائکس اور 10 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی کِلیان ایمباپے سے مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور خود کو ویڈیو پر تبصرے کرنے سے نہ روک سکے۔