آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا، مفتاح اسماعیل

May 30, 2023

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا۔ لیکن اکتوبر تا دسمبر دوسری سہ ماہی پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ان خیالات کا اظہار ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔ جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے چار سال مکمل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔ پاکستان نواں ریویو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔