انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا

May 31, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 423 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔