• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای، پاکستان کا کیش لیس اکانومی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کا کیش لیس اکانومی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

کیش لیس اکانومی پر مشاورتی اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ہادی الحسینی نے یو اےای کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں یو اے ای حکام نے ڈیجیٹل معیشت سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کو بریفنگ دی۔

پاکستانی ٹیم نے وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی کے تصور پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید