رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں کمی واضح واقع ہوئی ہے۔
ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق اگست 2025ء میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ سالانہ بنیاد پر سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں 8 فیصد کمی کی ریکار کی گئی تھی۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد جبکہ درآمدات میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی۔
اسی طرح اگست 2025ء میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اگست میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق جولائی اور اگست 2025ء میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست 2025ء میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، سعودی عرب سے اگست 2024ء میں درآمدات کا حجم41 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی اور اگست 2025ء میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جولائی اور اگست 2024ء میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔