• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا

وفاقی حکومت نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کےلیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 23 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کےلیے بولیاں طلب کی ہیں۔

ٹی سی پی کے اعلامیے کے مطابق چینی درآمد کےلیے طلب کی گئی بولیاں اس روز کھولی جائیں گی، اس معاملے میں 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔

اس سے قبل ٹی سی پی نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر 8 ستمبر کو کھولا تھا، جس میں 5 بولیاں موصل ہوئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے رواں سال جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید