آصف زرداری سے جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

May 31, 2023

سابق صدر آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کر کےپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رسول بخش جتوئی اور قطب فرید شامل ہیں۔

سردار شمشیر مزاری، سردار اللّٰہ بخش لغاری، سید قائم علی شمسی و دیگر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔