امریکا، چین وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک، بلنکن

June 01, 2023

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک ہے۔

سوئیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے خطرناک بات آپس میں رابطوں کا نہ ہونا ہے۔

امریکا نے رواں ہفتے ہونے والے سنگاپور سیکیورٹی فورم کے موقع پر وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست کی تھی جسے چین نے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں رواں ہفتے سیکیورٹی فورم کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں امریکی اور چینی وزرائے دفاع شریک ہوں گے۔