• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں لیاقت آباد نمبر دس میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتولہ غیر شادی شدہ اور گھر میں اکیلے رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 50 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ رضیہ غیر شادی شدہ اور گھر کے گراؤنڈ فلور پر اکیلی رہتی تھی، مقتولہ کے پاس پنجابی آنٹی کے نام کی خاتون کا بھی آنا جانا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے پنجابی آنٹی نامی خاتون بھی غائب ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر سمینٹ کا بلاک مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید