پراپرٹی ڈیلر قتل، لاش گرین بیلٹ سے برآمد

June 02, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ رمنا کے علاقے میں قمر ریاض نامی پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول 30 مئی کو رات گیارہ بجے تین افراد کے ہمراہ جی الیون مرکز گیا تھا، رات واپس نہ آنے پر بھائی فیصل ریاض نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے سیکٹر جی الیون فور ترمزی مسجد گرین بیلٹ میں لاش کی موجودگی کی اطلاع دی جسے موقع پر جا کر شناخت کر لیا گیا۔ جسم پر شدید تشددکے نشانات تھے ،ناک منہ سے خون بہہ رہا تھا، ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ اسے تشدد کے بعد قتل کر کے نعش گرین بیلٹ میں پھنکی گئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی ہے اور قتل کا مقدمہ درج کر کے قافلوں کی تلاش شروع کردی ۔