دہشتگردوں کےمنصوبہ سازوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، حسین مقدسی

June 02, 2023

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عساکرِ پاکستان ماضی کی طرح ملک میں دہشت گردوں کی فالٹ لائن کے مکروہ منصوبہ سازوں کو بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔جامع مساجد میں جمعہ کے مرکزی اجتماعات کے دوران آئمہ جمعہ اور خطبائے کرام حضرت امامِ زمانہ کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔امامِ ضامن حضرت علی ابن موسیٰ الرضا کو کوئی جابر و ظالم حق گوئی و راہِ صداقت سے نہ ہٹا سکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایامِ ضامن کے اختتام پر علی مسجد میں منعقدہ محفلِ نور سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ علامہ حسین مقدسی نے اس عہد اعادہ کِیا کہ دو قومی نظریہ، سی پیک، افواجِ پاکستان اور مظلومین کی حمایت کی جد و جہد ہر حال میں جاری رکھی جائے گی ۔