کراچی، 13 سالہ مغویہ بازیاب، 2 ملزم گرفتار

June 02, 2023


کراچی میں اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا جبکہ 2 ملزم بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ 13 سالہ مشعل نور کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی مِں دو اغوا کار گرفتار کئے گئے، مشعل کو دسمبر 2022 میں سعید آباد سے اغوا کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان نعمان اور لال محمد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت درج تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان صدیقی نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور نظر رکھیں کہ وہ موبائل فون میں کس سے بات کرتے ہیں اور کون لوگ ان کے دوست ہیں۔