سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز

June 02, 2023

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پھول دار پودے لگائے۔

شجرکاریمہم کےدوران چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پودا لگاتے ہوئے ایک ساتھ بیلچہ بھی چلایا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے ملازم نے کہا کہ سر یہ تو بہت اچھا ہوگیا، یہ پودا بہت پھلے پھولے گا، بلکہ یہی پودا ہی پھلے پھولے گا۔