سیٹاڈل سیریز میں سمانتھا پرابھو پریانکا چوپڑا کی ماں کا کردار نبھائیں گی

June 03, 2023

سمانتھا پرابھو نے تصدیق کی ہے کہ وہ ’سیٹاڈل‘ سیریز میں پریانکا چوپڑا کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

پریانکا سیٹاڈل کی مرکزی اداکارہ ہیں، سیٹاڈل شو کے بھارتی ورژن میں سمانتھا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

سیٹاڈل کے انٹرنیشنل اور بھارتی ورژن میں دو علیحدہ دور دکھائے گئے ہیں۔

بھارتی سیٹاڈل میں پریانکا کا کردار ایک بچی ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہوگا جیسے تبو نے ’لائف آف پائی‘ میں عرفان خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا لیکن عرفان کا کردار بچہ تھا۔

سیٹاڈل انڈیا میں سمانتھا پرابھو اور ورون دھون ساتھ نظر آئیں گے، اس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

چند روز قبل ورون دھون نے بتایا تھا کہ شو کے کچھ مناظر کی عکسبندی کیلئے سربیا آئے ہوئے ہیں۔