بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
اس میں انہوں نے نادیہ سنھ کا کردار ادا کیا ہے۔ ٹیزر میں پریانکا سرخ لباس پہنی نظر آ رہی ہیں۔
سیریز میں ان کے ہمراہ رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں، یہ ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز ہے۔
سیٹاڈل کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز ہوگا جبکہ ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔