مئی 2023ء میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات

June 03, 2023

مئی 2023ء میں ملک بھر میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 63 سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں ملک میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، ایک دن میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش حافظ آباد میں 5 مئی کو ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں مالم جبہ میں 185 ملی میٹر بارش ہوئی، یوں اس دورانیے میں زائد بارش والا علاقہ قرار پایا۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے دن اور رات کا عمومی اوسط درجہ حرارت 28 اعشاریہ 23 ریکارڈ ہوا جبکہ اس ماہ میں اوسط درجہ حرارت 28 اعشاریہ 94 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے صفر اعشاریہ 98 سینٹی گریڈ کم رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35 اعشاریہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق21 مئی کو جیکب آباد 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔