مہوش حیات کینیڈین ہِپ ہوپ اسٹار کی پرستار، گانے پر ڈانس کے چرچے

June 03, 2023

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھی کینیڈین ہِپ ہوپ اسٹار ڈریک کی پرستار نکلیں۔

مہوش حیات نے اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ بہترین انداز میں ڈریک کے گانے پر ڈانس کیا۔

اداکارہ کے نامور گلوکار کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

مہوش حیات کے ڈانس اسٹیپس کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار بھی کیا۔