راولپنڈی: ٹورازم اسکواڈ اور گھڑ سواروں میں جھگڑا، 3 اہلکار زخمی

June 04, 2023

—فائل فوٹو

راولپنڈی میں مری کشمیر پوائنٹ پر ٹورازم اسکواڈ اور گھڑ سواروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، گھڑ سواروں کے تشدد سے ٹورازم اسکواڈ کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹورازم اسکواڈ سیاحوں سے بدتمیزی کی شکایت پر پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم اسکواڈ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ مری میں درخواست دے دی۔

رشوت لینے پر SHO دھمیال سمیت 3 اہلکار گرفتار

دوسری جانب رشوت لینے پر تھانہ دھمیال کے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے عوض لاکھوں روپے رشوت لینے پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل کر دیا گیا ہے۔

رشوت لینے پر تفتیشی افسر اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کیا گیا ہے اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔