کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بڑا مسئلہ مالیاتی نظم و ضبط کا ہے، معاشی تجزیہ کار

June 04, 2023

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بڑا مسئلہ مالیاتی نظم و ضبط کا ہے۔

جیو نیوز کے خصوصی پروگرام گریٹ ڈیبیٹ میں معاشی تجزیہ کار محمد سہیل اور خرم شہزاد نے اظہار خیال کیا۔

محمد سہیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا نیا پروگرام نہ لیا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ، ہول سیلرز پر ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ کچھ مشکل اقدامات کریں تو ہم آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بڑا مسئلہ مالیاتی نظم و ضبط کا ہے۔