لاہور کے علاقے ڈیفنس اے کے گھر میں 19 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اہل خانہ کے ہمراہ سحری کےلیے باہر گیا ہوا تھا کہ ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔
متن کے مطابق اہل خانہ واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے، انہوں نے تمام اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکو 19 کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں، فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔