وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ہو گی

June 05, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ہو گی—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف سے آج لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن میں وزیرِاعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔