• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، سرکاری دستاویزات میں انکشاف سے تنازع کھڑا ہوگیا

فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم خود کو خوبصورت دکھانے کےلیے میک اپ پر کروڑوں ڈالر خرچ کرڈالے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار اور دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2019ء سے لے کر اب تک اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ذاتی اسٹائلنگ، میک اپ اور بال بنانے جیسے کاموں پر بھاری سرکاری فنڈز خرچ کیے گئے ہیں، جس نے اسرائیل میں اخلاقی اور معاشی بحث چھیڑ دی۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم کے سرکاری ڈیوٹی اور عوامی مقابلوں کے موقع پر ہیر اسٹائلنگ اور میک اپ کے مد میں 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر (13 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کی رقم خرچ کرڈالی۔ 

یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی میں معاشی دباؤ اور عوامی سطح پر ٹیکس کے پیسے کے درست استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید