امریکا: ری پبلکن کا صدارتی امیدوار کون؟ مائیک پینس بھی ٹرمپ کے مدمقابل آگئے

June 05, 2023

فوٹو: فائل

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس بھی ری پبلکن کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل آگئے۔

مائیک پینس بھی امریکا میں 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

مائیک پینس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

ٹرمپ کے مقابل ریپبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مخالف ووٹ تقسیم ہونے سے ٹرمپ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔