خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

June 06, 2023

فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا، خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔