اسلامی نظام کی راہ میں بڑی رکا وٹ مو جو دہ سیاسی جماعتیں ہیں، میاں اسلم

June 06, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی ، عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ، کار کن دستک مہم کے ذریعے عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ مو جو دہ سیاسی جماعتیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی اور زونل عہدے داران کی تربیت گاہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، ڈاکٹر شاہد رفیع نے بھی خطاب کیا ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس قول وفعل میں تضاد نہ ہو۔