مالی فراڈ میں ملوث ملزم دھر لیا گیا

June 06, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مالی فراڈ میں ملوث عاطف حمید کو گرفتار کر لیا ۔ملزم سوشل میڈیا پر ڈالرز کی فروخت کے اشتہارات لگاتا تھا۔ ملزم نے 1800 امریکی ڈالر کی فروخت کے لئے پیسے ہتھیائے۔ ملزم نے 508107 روپے بینک اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائے اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تھا۔ اس نے جعلی سازی کے لئے متعدد جعلی واٹس ایپ اکاونٹ بنا رکھے تھے۔