جابہ تیلی میں تجاوزات کیخلاف سی ڈی اےآپریشن پر مکین سراپا احتجاج

June 06, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ کے قریبی گاؤں جابہ تیلی میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی گھروں کے خلاف آپریشن کیا اور چند گھروں اور بھینسوں کے دو باڑوں کی دیواریں گرا دیں۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ ایریا پولٹری اینڈ ویجی ٹیبل سکیم ترلائی کی ایکسٹینشن ہے جہاں ایگرو فا ر م ہیں ۔ حالیہ آکشن میں تین ایگر و پلاٹفروخت کئے گئے ہیں اور ان پلاٹوں تک رسائی دینے کیلئے یہاں سڑ کیں تعمیر کی جا ر ہی ہیں۔ یہ لوگ ایکوائرڈ اراضی پرقابض تھے جن کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کاموقف ہے کہ انہیں کوئی تحریری نوٹس نہیںدیا گیا ۔ ہمیں کچھ وقت دیا جائے۔انہوں نے آپریشن کو سپر یم کورٹ کے احکامات کی خلا ف ورزی بھی قرار دیا۔