تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، ایمپلائز گرینڈ الائنس

June 06, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ۔رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈنیٹر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 8 جون کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ الائنس نے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ 24۔2023 میں 100 فیصد اور پنشنرز کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ مزدور کی اجرت کم از کم چالیس ہزار کی جائے۔