ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟

June 06, 2023

مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نےجولائی کے آغاز سے مون سون کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے دوران معمول یا کم بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہمون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ بالائی کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافےکا امکان ہے۔