لاہور: خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

June 06, 2023

علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے بازار حسن میں خواجہ سرا پر تشدد کرنے والےڈولفن فورس کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطاب خواجہ سرا معصومہ اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے خواجہ سرا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ تاحال کسی ڈولفن اہلکار کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔