جامعہ کراچی: 36 طلباء کو پی ایچ ڈی، 69 کو ایم فل اور ایم ایس کی اسناد تفویض

June 06, 2023

فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم تحقیق نے 36 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، 68 کو ایم فل اور ایک طالبعلم کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

قائم مقام رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں امبرین زہرہ رضوی (ریاضی)، امجد علی، شازیہ نذر (فعلیات)، سید محمد بلال کاظمی (اطلاقی کیمیاء اور کیمیکل ٹیکنالوجی)، عادل شکیل احمد (پلانٹ کنزرویشن)، منزہ نذیر (اطلاقی معاشیات)، مہوش حامد (بائیوکیمسٹری)، اُم کلثوم (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، سید محمد انعام اللّٰہ (نباتیات)، محمد اشتیاق حسین غوری(کیمیاء)، عاقب اللّٰہ، ادیبہ (کیمیاء ایچ ای جے)، مظفر علی (کلینکل سائیکولوجی)، سعدیہ سلطان واہلہ (جغرافیہ) شامل ہیں۔

محمد افتخار (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، منیر احمد (اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس شیخ زید اسلامک سینٹر)، ظہیر عباس، سید فرحان حسین شاہ، نازیہ پروین، سعدیہ ارم (علوم اسلامی)، وجیہہ شیخ (میرین بائیولوجی)، فلک ناز (ابلاغ عامہ)، ڈاکٹر رضی الدین احمد (خردحیاتیات)، منیرہ، سنمبل زہرہ (مالیکولر میڈیسن)، شائستہ ظفر (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، سید حمیز جاوید (فارماسیوٹیکس)، نبیہہ اقبال (فارماکولوجی)، امجد علی، شازیہ نذر (فعلیات)، شازیہ ملک، سید ذاکر شاہ، آصف رضا (سیاسیات)، محمد مبشر قادر، سلمان احمد کھٹانی (پبلک ایڈمنسٹریشن)، امتیاز بیگم (قرآن وسنہ)، سید جعفر (عمرانیات) اور بینش صدیقہ (اُردو) کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے۔

ایم فل کی سند حاصل کرنے والوں میں سید غفران عالم (اطلاقی کیمیاء کیمسٹری)، ضیاء اللّٰہ، ایم قیوم اختر (اطلاقی معاشیات)، علما شریف، شادہ حنیف (مرکز تحقیق اطلاقی معاشیات)، کلثوم بی بی، ابیر محسن (بائیوٹیکنالوجی این سی پی)، عفان طاہر (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، محمد عسکری، کامران اشرف، ماہ نور خان، سمرا شاہین (نباتیات)، سیدہ ندا فاطمہ (نباتیات آئی ایس ایچ یو)، سارہ زیدی، سمیرا کریم، انس افتخار (بزنس ایڈمنسٹریشن)، جویریہ عباسی، ارشد فضل، سندس احسن، فائزہ نیر زیدی، عدنان احمد (کیمیاء)، نصیر احمد، علی رضا، ردا تحریم (کیمیاء ایچ ای جے)، تبسم جبار (کلینکل سائیکولوجی)، توقیر احمدخان (جرمیات)، کامران خان، نایاب (معاشیات)، محمد مرید گبول (تعلیم)، طاہرہ بانو، آصفہ شاہد (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، عبدالخالق، مہوش کرن، حافظ منظور احمد کلواڑ، رابعہ جاوید (علوم اسلامی)، اقصیٰ حیدر میمن، مریم (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز) شامل ہیں۔

شیزہ خان (ابلاغ عامہ)، لِنتا جبین، صفدر علی (ریاضی)، قرۃ العین (میرین بائیولوجی)، شجاع احمد (خردحیاتیات)، ڈاکٹر ونیتا کماری (خردحیاتیات بی ایم ایس آئی)، منیبہ انعام، مہوش جمیل، خزرا سہیل، عائشہ صادق (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، مونیکا پراکاش، اقرا حیدر، سحرش ارم (فارماسیوٹیکس)، یسریٰ خان، عمیمہ آصف غوری (فارماکوگنوسی)، نازش فاطمہ (فارماکولوجی)، صغیرا بی بی (فعلیات)، عائشہ علی، شہزاد افضال کایابی (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد زاہد، حافظ معاذ (قرآن وسنہ)، زبیر احمد (سندھی)، وحید اکبر (سماجی بہبود)، عائشہ خالد، صائمہ (عمرانیات)، سید محمد عدنان (شماریات)، محمد ریاض(ٹیچر ایجوکیشن)، نثار حسین (اردو)، عابد حسین، ارم اختر صدیقی (اصول الدین) اور حافظہ پارسا خالد (حیوانیات) کو بھی ایم فل کی سند سے نوازا گیا ہے۔

ایم ایس کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر سند حاصل کرنے والوں میں محمد احسان ممتاز (کمپیوٹرسائنس) شامل ہیں۔