شمالی وزیرستان میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

June 06, 2023

شمالی وزیرستان میں میر علی اسپتال کے سامنے فائرنگ سے ، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شمالی وزیرستان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں فقیر آف ایپی کا نواسہ بھی شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق فقیر آف ایپی مرزا علی خان کا نواسا ساتھی کے ہمراہ میر علی اسپتال کے سامنے کھڑا تھا۔

حملہ آوروں نے فقیر آف ایپی کے نواسے شیر محمد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔