سپرہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے مدرسہ کا طالب علم جاں بحق، بھائی زخمی

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے پر واقع نجی ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 19 سالہ رضوان جاں بحق، 17 سالہ سلمان شدید زخمی ہوگیا،دونوں سگے بھائی اورسہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے رہائشی ہیں ،دونوں بھائی مدرسہ امتحان دینے جارہے تھے ، والد مسجدمیں پیش امام ہیں، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے،دریں اثنا نیو کراچی سلیم سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میں 2 سالہ افتخارعلی ولد انتظارعلی جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق بچہ سرجانی ٹائوں کا رہائشی ، والدہ کے ہمراہ دوائی لینے آیا ہوا تھا اور سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا اور بچہ والدہ کی گود سے سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔