بھارت، ٹرین حادثے میں شوہر کی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنا بیوی کو مہنگا پڑگیا

June 07, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میںٹرین حادثے میںمرنے والوں کے لیے اعلان کی گئی معاوضے کی رقم ہتھیانے کے لیے شوہر کی موت کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والی خاتون مشکل میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے رقم ہتھیانے کے لیے دعویٰ کیا کہ 2 جون کو ہونے والے ٹرین حادثے میںاس کے شوہر کی موت ہوگئی جبکہ اس نے لاش کی شناخت بھی کرلی تاہم دستاویزات کی جانچ پڑتال نے خاتون کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو وارننگ دے کر چھوڑدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی مشکلات میںاس وقت اضافہ ہوا جب اس کے شوہر نے تھانے میںشکایت درج کرائی جس کے بعد سے خاتون نے گرفتاری کے خوف سے مختلف جگہوں پر چھپنا شروع کردیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق میاں بیوی گزشتہ 13 سال سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اس کی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے اور سرکاری پیسہ ہتھیانے کی کوشش کرنے کے خلاف اپنی بیوی کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثے میں مرنے والے افراد کے لیے اوڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے 5 لاکھ جبکہ وزیراعظم نے 2 لاکھ اور وزارت ریلوے نے 10 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 جون کو اوڑیسہ میں پیش آنے والے ہولناک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔