علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

June 07, 2023

فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں نقص امن کے تحت گرفتار علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ سنا دیا۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو علی محمد خان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے رہائی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔