پشاور: ٹیکس چور گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

June 07, 2023

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن پشاور نے ٹیکس چور گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن پشاور نے ٹیکس چور گروہ کے خلاف کارروائی کی، گرفتار ملزمان نے مختلف ناموں سے جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملزمان نے کروڑوں روپے کی جعلی سیلز ٹیکس انوائیسز جاری کیں، جس سے قومی خزانے کو 645 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔