جعلی اے ایس پی بن کر پولیس آفس آنے والی مسلح خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

June 07, 2023

جعلی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) بن کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) آنے والی مسلح خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ مریم سی پی او میں جعلی اے ایس پی بن کر آئی تھی، جو گیٹ پر پہنچی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے ملاقات کا بتا کر اندر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق مریم نے پوسٹنگ کےلیے آئی جی سے ملاقات کےلیے سیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہزیب اور شاہ میر نامی ساتھی تھے، ملزمان سے پستول اور 8 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسر کے پوچھنے پر خاتون مشکوک پائی گئی، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ انار کلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔