بھارت: منی پور میں نسلی فسادات، ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا

June 07, 2023

منی پور میں ایمبولینس میں زندہ جلائے جانے والے ماں بیٹا:

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ منی پور کے صدر مقام امفال سے خبر ایجنسی کے مطابق نسلی تشدد کے دوران ایک خاندان کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتے دار موجود تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ منی پور میں نسلی فسادات میں اب تک 98 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نسلی فسادات سے ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔