وزیراعظم کی ٹی آئی پی کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

June 08, 2023

سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک اصلاحات پاکستان (ٹی آئی پی) کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت دیدی۔

ٹی آئی پی کے وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

تحریک اصلاحات پاکستان کے رہنما الحاج شاہ جی گل کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے بجٹ میں قبائلی اضلاع کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔