گٹر کی صفائی کے دوران 2 افراد جاں بحق

June 08, 2023

فائل فوٹو

تونسہ کی سب تحصیل وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وہوا میں نکاسی آب کے لیے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔

گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے مرنے والوں کی لاشیں تونسہ اسپتال منتقل کردیں۔