انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

June 08, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ ایک ساتھ اپنی قدر بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔

ڈالر انٹر بینک میں 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے کا ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 18 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 42 ہزار 142 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔