وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

June 08, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ سے منظوری کے بعد مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔