میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرپشن کا معاملہ سامنے آگیا، ہزاروں کی تعداد میں افغان شہریوں کو جعلی میٹرک سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے ایس پی قرۃ العین کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں نے جعلی سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنوائے۔
گرفتار ملزم نے بھی اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ نمبر بڑھانے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ، فیل کو پاس کرنے کے 50 ہزار جبکہ جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کے لیے 5 لاکھ لیے جاتے تھے۔
ملزم نے بتایا کہ کنٹرولر بورڈ اس معاملے کا مرکزی کردار ہے، دو سرکاری اور دو نجی اسکول بھی اس معاملے میں ملوث تھے۔