بہاولپور: خسرہ کی ویکسین لگنے کے بعد 2 بچوں کا انتقال، 2 کی حالت خراب

June 08, 2023

بہاولپور میں خسرہ کی ویکسین لگنے کے بعد 2 بچے انتقال کر گئے، جبکہ 2 کی حالت خراب ہے۔

اس حوالے سے ضلعی افسر صحت بہاولپورڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگائے گئے تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد متعدد بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں علاقے کے 19 بچوں کی ویکسینیشن کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کرنے والے ویکسینیٹر کو معطل کر دیا ہے۔