دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال کا سگنل جاری کرنے والی پرواز سعودی عرب میں باحفاظت لینڈ کر گئی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پرواز میں پیش آیا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا۔
اس سے پہلے مختلف ویب سائٹس نے پرواز کی جانب سے ہنگامی صورتِ حال کا سگنل 7700 اور 7500 جاری کیے جانے کی اطلاع دی تھی۔
پرواز نے دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے اپنا رُخ موڑ لیا اور سعودی عرب میں لینڈنگ کی، طیارے میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔
7500 اسکواک کوڈ ہائی جیکنگ یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم لینڈنگ کے بعد تصدیق ہوئی کہ واقعہ ہائی جیکنگ نہیں تھا۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا ویب سائٹس کے مطابق ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے نیچے آتے ہوئے یو ٹرن لیا تھا۔