سیٹاڈل کی کاسٹ کی سربیا میں بھارتی صدر سے ملاقات

June 08, 2023

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے سربیا میں ورون دھون، سمانتھا پرابھو اور سیٹاڈل انڈیا کے دیگر ٹیم ارکان سے ملاقات کی۔

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر بھارتی صدر کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں سیٹاڈل کا پورا عملہ نظر آرہا ہے، سمانتھا پرابھو بھی اس میں شامل ہیں۔

سمانتھا پرابھو کو جلد ہی سیٹاڈل انڈیا میں دیکھا جائے گا، دیگر اداکار آج کل انگلینڈ میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

بھارتی صدر آج کل سرینام اور سربیا کے دورے پر ہیں، وہ 7 جون کو سربیا پہنچی تھیں۔